• news

ق لیگ کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کیا جائیگا : بشارت راجہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر لیگ ق پنجاب کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ ق لیگ کی تنظیم کو یونین کونسل کی سطح تک منظم ،فعال اور مضبوط بنایا جائے گا اس سلسلہ میں انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میں منعقدہ ایک اجلاس میں ق لیگ کی صوبہ بھر کی ضلع،تحصیل،سٹی و ٹاﺅن مسلم لیگ کے صدورکو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ اپنی تنظیم یونین کونسل کی سطح پر ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن