• news

آئندہ الیکشن تک عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرینگے : مرزا جاوید

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ حکومت سماجی ترقی کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے ،وعدوں کی تکمیل کیساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔پاکستان نے سی پیک کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کرلئے ہیں،عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ ملکر کام کریں گے ۔ 15ہزار سکول اور 700بنیادی مراکز صحت کو سولر پر منتقل کرنا توانائی بحران کے خاتمہ کی کڑی ہے ۔ کارکردگی کے بل بوتے پر موجودہ حکومت دوبارہ برسراقتدار آئے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن