• news

پاکستان سپر لیگ : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز‘ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر‘پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی۔ 137 رنز کے تعاقب میںلاہور قلندرز کے برینڈن میکلم اور جیسن روئے نے ابتدائی 3 اوورز میں ہی 36 رنزبنائے۔ میکلم نے پانچویں اوور میں 49 رنز تک پہنچا دیا تاہم وہ ذوالفقار بابر کی گیند پر 20 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے‘ عمر اکمل صفر ‘ محمد رضوان 5 ، فخر زمان11 ‘ گرانٹ ایلیٹ 26 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔ٹیمل ملز نے سنیل نرائن کو بھی آو¿ٹ کردیا ۔ آخری اوورمیں حسان خان نے یاسر شاہ کو آو¿ٹ کرکے کوئٹہ کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی دلا دی۔لاہور قلندرز کی ٹیم 128 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی ۔ ذوالفقار بابر، محمد نواز اور حسان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیبیو میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے حسان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رالی روسو کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کےخلاف 9 وکٹوں پر 136 رنز بنا ئے۔لاہور قلندرز کو پہلی کامیابی سہیل تنویز نے دلائی جنھوں نے احمد شہزاد کو کیچ کرایا۔ اسد شفیق 29 رنز بنانے کے بعد سنیل نرائن کی وکٹ بن گئے۔ کپتان سرفرازایک جبکہ محمد نواز ایک رن بنا سکے۔ تھیسارا پریرا 12 رنز بنا کر یاسر شاہ کی وکٹ بن گئے‘ 6 بلے باز 89 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔سکور 128 رنز تک پہنچا تو حسان خان 16 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔روسو 60 رنز بنا کرکیچ دے گئے جبکہ عرفان نے ٹیمل ملز کی وکٹ گرادی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 وکٹوں پر 136 رنز بنائے ۔ محمد عرفان جونیئر نے 3،سہیل تنویر اور سنیل نرائن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کراچی کنگز کی ٹیم سات وکٹوں پر 118رنز بناسکی ۔ شعیب ملک نے 44رنز بنائے ۔ شاہ زیب حسن صفر‘کرس گیل دو ‘بابر اعظم ایک ‘سنگا کار پانچ ‘روی بوپارہ 33‘عماد وسیم صفرپر آﺅٹ ہوئے ۔ کیرن پولارڈ 27رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ پشاور زلمی نے ہدف3وکٹوں پرپورا کرلیا۔ محمد حفیظ صفر ‘میلان بائیس‘کامران اکمل صفرپر آﺅٹ ہوئے ۔ مین آف دی میچ مورگن نے ناقابل شکست80 رنز کی اننگز کھیلی۔

ای پیپر-دی نیشن