• news

چولستان جیپ ریلی : نادر مگسی نے اے کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بہاولپور (نامہ نگار)چولستان جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں نادر مگسی نے اے کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ بی کیٹگری میں زین محمود نے میدان مار لیا سی کیٹگری مین میاں رفیق اول آئے ۔ ٹریک 210 کلو میٹر کا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق 15گاڑیاں خراب ہونےکی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں ۔منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے بارہویں چولستان ڈزیرٹ ریلی 2017ءکا ڈیرا اور فورٹ سٹیڈیم میں فلیگ آف کرکے آغاز کردیا۔یہ ریلی پری پیئر ڈکیٹاگری پر مشتمل تھی جس میں 52 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن