مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مستقبل پر چھائی تاریکی جھوٹ سے ختم نہیں ہو سکتی: نعیم الحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ الزامات لگانے سے شرمندگی مٹے گی نہ احتساب سے جان چھوٹے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مستقبل پر چھائی تاریکی جھوٹ سے ختم نہیں ہو سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹے معاشی اعداد و شمار کے بل بوتے پر ترقی نہیں دکھائی جاسکتی۔ مسلم لیگ (ن) حکومت نے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا ہے۔
نعیم الحق