• news

سرائے مغل: غلط انجکشن لگنے سے نومولود جاں بحق، ماں کی حالت نازک

سرائے مغل (نامہ نگار) ڈاکٹر اور نرس کے غلط ٹیکہ لگانے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔دونوں ملزم ہسپتال کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ نواحی گائوں ہلہ میں ایک پرائیوٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ذوالفقار اور نرس سونیا بی بی کے پاس افتخار نامی شخص اپنی بیوی عادیہ بی بی کا ڈلیوری کیس لیکر آیا۔ اس دوران ڈاکٹر اور نرس نے اسے غلط ٹیکہ لگا دیا جس سے عادیہ بی بی کی حالت بگڑ گئی۔ اسکا خاوند فوری طور پر اسے نزدیکی سرکاری ہسپتال میں لے گیا جہاں آپریشن سے مردہ بچہ پیدا ہوا جبکہ ماں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ بعدازاں ورثاء نے بچے کی لاش اُٹھا کر غیرقانونی ہسپتال اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف جلوس نکالا۔ تھانہ سرائے مغل نے ڈاکٹر اور نرس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن