• news

ناموس رسالت قانون کے معاملہ پر فضل الرحمن نے کمیٹی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا

(آئی این پی) ناموس رسالتؐ کے قانون کے تحفظ کے معاملے پر جلدکل جماعتی رابطہ کمیٹی کے سربراہ وجے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ، آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا حکومتی اتحادی جماعت نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے خفیہ ہاتھ سرگرم عمل ہے ۔جمعہ کو جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے اقدام کو واپس لے اس اقدام سے بھارت خوش ہو اہے ،سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لیئے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کر نا ہو گا پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اس میں اسلام کے احکامات کے خلاف کسی بھی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا مغرب کو اسلامی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا ہے بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے ۔ عالمی ادارے بھارت کے جنونی اقدامات کا نوٹس لیں ایک طرف بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوا ہے اور دوسری طرف نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے ۔بیان کے مطابق جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں دنیا بھر سے اسلامی ممالک کے وفود شریک ہوں گے اس اجتماع کے ملکی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے یہ اجتماع عالم اسلام کے اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا کار کنوں نے قافلوں کی تربیت قائم کر نا شروع کر دی ہے۔ عوام میں وحدت اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن