• news

سرائیکی زبان کے ممتاز شاعر ادیب احمد خان طارق انتقال کرگئے ڈی جی خان میں سپردخاک

ڈیرہ غای خان (صباح نیوز) سرائیکی زبان کے ممتاز شاعر ادیب احمد خان طارق 93 سال کی عمر میں جمعہ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں ڈی جی خان کے علاقے شاہ صدر دین آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا ہے، وہ سرائیکی میں سات شہرہ آفاق کتابوں کے مصنف تھے۔ ان کی سرائیکی شاعری کی کتابوں گھروں در توڑ نڑیں ’’ہتھ جوڑی جل‘‘ متاں مال ولے‘ میکوں سی لگدا اے‘ عمراں دا پورھیا‘ میں کیا آکھا اور پنل بلیندیاں ودیاہن کو بھی بے پناہ مقبولیت ملی۔ آئی طارق کالی رات اجھووٹ ڈیوا جوڑ تیار کر سمیت ایک ہزار سے زائد سرائیکی شعر کہے۔ پسماندگان میں دو بیٹے 10 بیٹیاں نواسے نواسیاں پوتے پوتیاں شامل ہیں۔ احمد خان طارق کے بیٹے پروفیسر شبیر ناز بھی ممتاز سرائیکی شعراء میں شامل ہیں۔ احمد خان طارق 25 اگست 1924ء کو شاہ صدر دین میں پیدا ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن