گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پھر بیڈ نہ ملا، مریضہ کو بنچ پر لٹا دیا گیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سرکا ری ہسپتال میں بیڈ نہ ہونے پر معمر خا تون کو بنچ پر لیٹ کر علاج کرانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیکو پو ر کی رہا ئشی معمر خا تون رضیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر بیڈ خا لی نہ ہو نے پر عملے نے رضیہ بی بی کو وارڈ میں مر یضوں کے تیما رداروں کیلئے رکھے گئے بنچ جوڑ کر اس پر لٹا دیا جس کے باعث رضیہ بی بی شدید پر یشا نی اور کر ب کا شکا ر رہی جس پر خا تون اور اس کے ورثا ء نے شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساری رات رضیہ بی بی سخت سردی میں لکڑی کے بنچ پر بے یا رو مددگا ر پڑی رہی ہے با رہا عملے کو بیڈ فراہم کر نے کیلئے التجا کی گئی لیکن کسی نے بھی ان کی ایک نہیں سنی۔