خاتون سمیت 3 کوہ پیماﺅں نے چوٹی ”رش“ سر کر لی
ہنزہ (نوائے وقت رپورٹ) تین پیماﺅں نے 3 روز میں ہنزہ کی پہاڑی چوٹی ”رش“ سر کرلی۔ دو مردوں اور خاتون پر مشتمل ٹیم نے 16 ہزار 257 فٹ بلند چوٹی سر کی۔ کوہ پیمائی کے دوران منفی 20 ڈگری سیفٹی گریڈ کی سردی کا سامنا رہا۔