• news

کرکٹ کرپشن کا بھانڈا پھوڑنے والا کرکٹر عطاءالرحمن لندن میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

لندن (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس قیوم کی رپورٹ کے اہم کردار اور کرکٹ کرپشن کا بھانڈا پھوڑنے والا کرکٹر لندن میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاسٹ بالر عطاءالرحمن نے 17 سال بعد خاموشی توڑ دی اور کہا کہ سچ بولنا خود کو پھانسی لگانے کے مترادف ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ پر مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا، بیان بدلنے کی وجہ سے مجھ پر پابندی لگائی گئی۔ جسٹس قیوم نے آئی سی سی کو وضاحت کی جس کے بعد پابندی ختم ہو گئی۔ انضمام پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی، کسی نے مجھ سے پوچھا کہ وسیم کے خلاف بیان کیوں واپس لیا؟ میں لندن میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوں۔ فاسٹ بالر نجی ٹی وی سے گفتگو میں رو پڑے اور کہا کہ ان چوروں جو میرے ساتھ جو کیا بیان نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن