بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا‘ بھارت سے مقابلہ آج ہو گا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +خصوصی رپورٹر)بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا جہاں ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔بدر منیر اور اسرار حسن کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 309 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔بدر منیر نے 103اور اسرار حسن نے ناقابل شکست 143رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر صرف 162 رنز بنا سکی اور میچ میں 147 رنز سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سےمی فائنل مےںانگلےنڈ کےخلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں نے بہترےن کھےل پےش کر فتح حاصل کی اوربلائنڈکرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں کی ہر مےچ مےں کارکردگی شاندار رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت اورجذبے کےساتھ مےدان مےں اپنی صلاحےتوں کا بھرپور مظاہرہ کےاہے اورامید ہے کہ قومی کرکٹ ٹےم فائنل مےں رواےتی حرےف بھارت کو شکست دے کرٹی ٹوےنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جےتے گی۔