• news

پی ایس 7 زیارت کے ضمنی الیکشن شیڈول کے بعد ڈی سی کا تبادلہ، الیکشن کمشن نے 13 فروری کو سیکرٹری سروسز کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 زیارت میں ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول اعلان ہونے کے بعد ٹرانسفر کئے گئے ڈی سی زیارت کے تبادلے کا حکم منسوخ نہ کرنے پر صوبائی سیکرٹری سروسز کو 13 فروری کو الیکشن کمشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت جاری کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ ای سی پی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زیارت میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی شیڈول 3 فروری کو جاری کیا گیا جبکہ 7 فروری کو کمشن نے صوبائی حکومت کو الیکشن سے قبل حلقے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا لیکن 7 فروری کو ہی ڈپٹی کمشنر کو کمیشن کی اجازت کے بغیر زیارت سے کسی دوسرے مقام پر ٹرانسفر کر دیا گیا۔ اس لئے سیکرٹری سروسز 13 فروری کو دن 11 بجے الیکشن کمشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں کہ ڈی سی زیارت کا تبادلہ منسوخ کرنے کے لئے کمشن کے احکامات کیوں تبدیل نہ کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن