چمن :کسٹم اور ایف سی حکام کے درمیان کانٹے کا تنازع برقرار کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
چمن (نوائے وقت رپورٹ) چمن بارڈر پر ایف سی اورکسٹم حکام کے درمیان کانٹے کا تنازعہ ساتویں روز بھی برقرار رہا اور مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ ایف سی کی جانب سے گزشتہ روز سیل کئے جانے والے کانٹے بحال نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے باب دوستی سمیت کوئٹہ چمن شاہراہ پر کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کلیئرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق کنٹینروں میں موجود چکن، خوراک اور ادویات خراب ہونے لگی ہیں۔ چیمبر آف کامرس عہدیداروں کے مطابق صورتحال کے باعث افغان تاجر تجارت معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔