• news

کراچی: عدالت نے سلیم شہزاد کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیدیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کی ضمانت کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عدالتی نوٹس آج ہی ملا ہے، اس پر غور کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ لنک کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے سلیم شہزاد کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم جاری کردیا۔ سلیم شہزاد ڈاکٹر عاصم حسین، میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی سمیت دیگر کے ہمراہ دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمہ میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن