• news

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 31 مشکوک افراد گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے سول لائن ڈویژن، اقبال ٹائون ڈویژن اور سٹی ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 31 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان افراد کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود نہ تھا پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت ظاہر کرنے والے افراد کو کارروائی کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن