• news

پاکستان کے عوام سے پیار ہے لیکن فوج دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے، کرزئی کی بھارت میں ہرزہ سرائی

بنگلور (آئی این پی) بھارت نواز سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے عوام سے پیار کرتا ہوں لیکن اسکی فوج سرحد پار دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی حمایت کرتی ہے، امریکہ کو اسے روکنا ہوگا۔ بنگلور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہاکہ امریکہ پر پاکستان کی پالیسی پر نظر ثانی اور اسکی دہشتگرد گروپوں کو محفوظ ٹھکانوں کی پالیسی کو ختم کرنے میں اسلام آباد کو قائل کرنے پر زور ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت امریکہ کے پاس افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کا اچھا موقع ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن