• news

اترپردیش میں مودی کا کڑا امتحان شروع پہلے مرحلے میں پولنگ ٹرن آئوٹ 64 فیصد رہا، بی جے پی لیڈر کا غنڈہ بھائی گرفتار

لکھنؤ (نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ریاستی انتخابات کے لیے گذشتہ روز پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کے دو کروڑ 50 لاکھ ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا ٹرن آئو 64 فیصد رہا۔ ہندو مسلم کشیدگی کے حوالے سے حساس علاقے مظفر نگر، کیرانہ، دادری کے علاوہ آگرہ، میرٹھ اور غازی آباد بھی پولنگ میں شامل تھے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اترپردیش میں 7 مراحل کے دوران ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس سے قبل 4 فروری کو گوا اور پنجاب میں بھی پولنگ ہو چکی۔ نتائج کا اعلان ایک ساتھ 11 مارچ کو ہو گا۔ اترپردیش کا الیکشن وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کے لیے سب سے بڑ امتحان بتایا جا ر ہا ہے۔ مظفرنگر کے قریب پولیس نے 2013ء کے مسلم کش فسادات کے ماسٹر مائنڈ بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے غنڈے بھائی کو پستول لیکر پولنگ سٹیشن میں گھسنے پر گرفتار کرلیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن