• news

ہلمند میں خودکش حملہ،3 فوجیوں سمیت8 ہلاک، آپریشن میں 8 کمانڈرز52 طالبان مارے گئے

کابل (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) افغان صوبہ ہلمند میں کار بم میں تین فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بنک می جمع فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین تین بچے اور چار فوجی شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ صوبہ ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں8طالبان رہنمائوں سمیت 60 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں طالبان عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھا نا پڑا ہے ۔صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ 60طالبان عسکریت پسندوں کو ضلع سنگین میں ہلاک کردیا گیا جو بڑے حملے کی تیاری کررہے تھے ۔صوبائی گورنر ،نائب صوبائی انٹیلی جنس چیف اور افغان آرمی کے کمانڈر215کور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔حکام کاکہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سنگین پر دو ہفتے قبل ایک بڑے حملے میں پسپا ہونے کے بعد دیگر صوبوں اور اضلاع سے سینکڑوں جنگجوئوں کو طلب کیا تھا۔ آپریشن کے دوران مارے جانے والے طالبان کمانڈروں کی شناخت عمران ،حاجی زالمائی ،شاکر ،حسین ،متاسم،ملا فاروق،جاوید ،شریف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کئی کی شناخت نہیں ہوسکی جن کی لاشیں علاقے میں پڑی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن