الطاف کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے کل انٹر پول کو خط لکھے گی
اسلام آباد (آئی این پی)ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے (کل)پیر کوانٹر پول کو خط لکھے گی‘ بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹر پول کو ارسال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے ایف آئی اے (کل) پیر کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کیلئے انٹر پول کو خط لکھے گی۔ بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹر پول کو ارسال کیا جائے گا۔