• news

جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے: سپیکر فرانس

پیرس (اے این این) فرانس کے سپیکر پارلیمنٹ فرنکوئس پپونی نے جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کو اہم قرار دیا ہے۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے سپیکر پارلیمنٹ نے بھارت اور پاکستان پر تنازعہ کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن اور جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے اس دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے پیدائشی حق خوداردایت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے نہتے عوام کی عشروں پر محیط تکالیف اور مشکلات اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ 

ای پیپر-دی نیشن