• news

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والا 65 سالہ پاکستانی رینجرز کے حوالے کردیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے غلطی سے سرحد پار کر جانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے غلطی سے سرحد پار کر کے دو روز قبل بھارت میں داخل ہونے والے 65سالہ پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری محمد علی کو فروز پورہ سیکٹر میں پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن