• news

سینٹ کا اجلاس آج ہوگا‘ 36 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کا اجلاس (آج ) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،پرائیویٹ ممبر ڈے کے طور پر کارروائی کو نمٹایا جائے گا اس سلسلے میں 36 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،امریکہ کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزہ دینے سے انکار کے معاملے گرما گرم بحث ہو گی۔ اجلاس سہ پہر تین بجے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،آئین و قوانین میں اراکین کے نجی بلز متعارف کروائے جائیں گے۔ ان میں اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بورڈ کے قیام کا بل بھی شامل ہے،اسی طرح اسلام آباد میں عمارتوں کے کرایوں کے صاف شفاف نظام سے متعلق متعلقہ آرڈیننس میں ترمیمی بل بھی متعارف کروایا جائے گا۔ لاوارث بچوں کے معاملے پرمجوزہ قانون مشترکہ اجلاس کو بھجوانے کے معاملے پر بحث کروائی جائے گی۔ اس ضمن میں ضابطہ کے تحت تحریک کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن