فیصل آباد: دو روز قبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی نعش نہر سے برآمد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں رہائش پذیر خانہ بدوش خاندان کی دو سالہ بچی کی نعش نہر سے برآمد ہو گئی۔ بتایا گیا ہے باوا چک نمبر119سمانہ بائی پاس کے نزدیک علی اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جھگیوں میں رہائش پذیر ہے۔ دو روز قبل اس کی دو سالہ بیٹی عائشہ اپنی والدہ کے ہمراہ راجباہ کنارے کپڑے دھونے گئی اور اچانک لا پتہ ہو گئی‘ گزشتہ صبح عائشہ کی نعش راجباہ سے مل گئی‘ ورثاء نے قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔