• news

چمن بارڈر : ایف سی اور کسٹم حکام کے مذاکرات ناکام‘ ٹرانزٹ ٹریڈ 8ویں روز بھی معطل

چمن (صباح نیوز) چمن بارڈر پر ایف سی اور کسٹم حکام کے درمیان وزن کے کانٹے کا تنازع مذاکرات کے بعد بھی حل نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ آٹھویں روز بھی معطل رہی۔کسٹم حکام کے مطابق ایف سی حکام کے ساتھ وزن کے کانٹے کے تنازعے پر مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ اتوار کے روز بھی بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل رہی۔ ایف سی حکام کی جانب سے سیل کئے جانے والے کانٹے بحال نہیں کئے جا سکے۔ باب دوستی سمیت کوئٹہ چمن شاہراہ پر کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ڈرائیوروں کے پاس پیسے ختم ہو جانے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کنٹینروں میں لوڈ چکن، خوراکی اشیا اور زرعی ادویات خراب ہونے لگیں۔ ایف سی نے ماڈل کسٹم اور ٹرانزٹ ٹریڈ آفس کی جانب سے منظور شدہ وزن کانٹا بھی تاحال سیل کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن