یحییٰ السنوار حماس کے نئے قائد منتخب
غزہ(آئی این پی)فلسطینی تنظیم حماس نے سخت گیر موقف کے حامل یحییٰ السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے سخت گیر موقف کے حامل یحیی السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا ہے ۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ یحیی سِنوار حماس پولٹ بیورو کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ انہوں نے اسماعیل حانیہ کے جانشین کے طور پر یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ یحیی سِنواقر کو 1988 میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور چار مرتبہ عمر قید کی سزا ہونے کے بعد انہوں نے کئی برس اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہیں۔ انہیں ایک ہزار سے زائد دیگر فلسطینی قیدیوں کے ہمراہ 2011 میں مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں رہائی ملی تھی۔ حماس گزشتہ ایک عشرے سے غزہ پٹی کو کنٹرول کر رہی ہے جبکہ اسرائیل نے اس مقبوضہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔