• news

ٹر مپ گوانتاناموبے جیل میں مزید قیدی رکھنے میں سنجیدہ ہیں: وکیل خالدشیخ

دوحہ (اے ایف پی) نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے وکیل نے کہا ہے انہیں یقین ہے ٹرمپ گوانتاناموبے جیل میں مزید قیدیوں کو منتقل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔ وکیل دفاع ڈیوڈ نیون نے کہا بارک اوباما کی صدارت کے خاتمے کے ساتھ ہی بدنام زمانہ جیل کو بند کرنے کے امکانات ختم ہو گئے۔ٹرمپ نے جیل کو کھلا رکھنے اور وہاں مزید قیدیوں کو منتقل کرنے کا کہا ہے اور میں اسے سنجیدہ بہانہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے گوانتاناموبے جیل کو برے لوگوں سے بھرنے کے عزم کا اظہار کرنے پر ٹرمپ کے خلاف اقدام کا کہا۔ گوانتاناموبے جیل میں اس وقت 41 قیدی موجود ہیں۔ خالد شیخ کے بارے میں حال ہی میں خبر آئی تھی کہ انہوں نے جیل سے اوباما کو خط لکھا جس میں نائن الیون حملوں کا ذمہ دار امریکی خارجہ پالیسی کو قرار دیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن