ذوالفقار مرزا سمیت 47 افراد مقدمے میں بری، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
بدین(نامہ نگار)بدین کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج رمیش کمار کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے ساتھیوں حنیف سھراٹ‘ حاجی پناہ ملاح‘ حاجی لشاری‘ عبداللہ ملاح‘ شاہ جہاں ملاح‘ ڈاکٹر آصف میمن اور سکندر سومرو سمیت47افراد کے خلاف جو مقدمہ درج تھا اس میں انہیں باعزت بری کردیاگیا‘ واضح رہے کہ دوسال قبل پنگریو تھانے میں جان محمد لغاری کی فریاد پر جھگڑے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ثبوت نہ ملنے پر جج نے یہ فیصلہ سنایا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے ساتھیوں کو باعزت بری کردیا اور مقدمہ ختم ہوگیا۔