لاہور کے مضافات میں فلڈ لائٹس گرائونڈ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
لاہور (سپو رٹس رپورٹر) چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں نئے سپورٹس گراونڈز پرکام جاری ہے فلڈلائٹس سپورٹس گراونڈز بنائے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعمیرہونے والے سپورٹس گراونڈز بدوکی ، رکھ جھیڈو ، پانڈوکی، سرائچ ، روڑہ اورکروٹ گھاٹی کے دورہ کے موقع پرکیا، ہیڈ آف کرکٹ اکیڈیمز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیرعباس ڈویڑنل سپورٹس آفیسر روف باجوہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ بھی موجود تھے، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جلد ہی ان گراونڈز پر سپورٹس کے ایونٹس بھی منعقد ہوں گے ، سپورٹس کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے فلڈلائٹس گراونڈز بنائے جا رہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ نئے تعمیرہونے والے گراونڈز میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال ، کبڈی، ریسلنگ اور اتھیلٹکس سمیت کئی گیمز ہو سکیں گی اور ان نئے گراونڈز کی تعمیر کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔