• news

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت آج پھر شروع ہوگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ دو ہفتے بعد آج دوبارہ پانامہ کیس کی سماعت کریگا۔ سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی بیماری کے باعث ملتوی رہی۔ آخری سماعت کے موقع پر حسین نواز اور حسن نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے تھے۔ درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہو چکے، جماعت اسلامی کی نئی پٹیشن آنے کے بعد مخدوم علی خان صرف اسی حوالے سے جوابی دلائل دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن