• news

متحدہ عرب امارات نے 8 برس بعد پاکستانی پولٹری اور اس کی مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی اٹھالی

لاہور (کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری اور پولٹری کی مصنوعات کی درآمد پر 8سال سے عائد پابندی ہٹالی ہے۔ اس بات کا اعلان وزارت تجارت نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے بعد کیا جس کے تحت اب متحدہ عرب امارات کے ایکسپورٹ کے لیے محکمہ کی سرٹیفائیڈ پاکستانی کمپنیاں انڈے اور مرغی کا گوشت متحدہ عرب امارات بھیج سکیں گی اور یہ گوشت یو اے ای کے مطلوبہ معیارات اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ سے منسلک مذبح خانوں کا ہوگا۔ اس حوالے سے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات جیسے طویل تجارتی شراکت دار کی طرف سے پولٹری پر عائد پابندی اٹھانے کے اقدام کو سراہتا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان سے سالانہ700ملین ڈالرز سے زائد کی پولٹری مصنوعات درآمد کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن