گرانٹ ایلیٹ کاسانحہ لاہور کے متاثرین سے اظہارہمدردی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)لاہور قلندرز کے کیوی کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے لاہور میں دھماکے پر پاکستانی مداحوں سے اظہار ہمدردی پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔گرانٹ ایلیٹ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ حملے میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے افراد کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ہیں جبکہ انھوں نے بہتری کی امید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد لاہور میں موجود تمام لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ لاہور کے عوام اور دیگر لوگ محفوظ ہوں گے اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔