پی ایس ایل کے فائنل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا ٗ انجینئر بلیغ الرحمن
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت تعلیم ‘ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا‘ دہشت گرد کارروائیاں ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے ‘کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد بہت حدتک دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے۔ دھماکوںمیں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ دہشتگردی کے حالیہ واقعات ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے ‘کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ غیر کھلاڑیوں اور دیگر افراد کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ سکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔