• news
  • image

قبضہ مافیا کو قبرستان پر قبضہ کرنے سے روکا جائے

مکرمی! گزارش ہے کہ میںرام پورہ تھ پنڈ جاگیر باٹا پورہ لاہور کینٹ کا رہائشی ہوں مورخہ16-08-58کو34کنال6مرلہ شاملاٹ زمین پوری آبادی ہمارے آبائو اجداد کو الاٹ ہوئی جو کہ 50/60گھروں پر مشتمل ہے۔ مذکورہ زمین پر ہم اب تک قابض ہیں۔ کچھ اراضی پر جو کہ جناز گاہ وغیرہ کیلئے رفاہ عامہ کے لئے مخصوص ہے۔ اس پر غیر متعلقہ افراد مختلف شکلوں میں1982ء سے مختلف ہتھکنڈوں اور جعلی رجسٹری کی صورت میں قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کی بابت BORاور دیوانی عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں اور ہمارے حق میں Stayہے۔ الزام علیہان مجھے مختلف ہتھکنڈوں سے اور جعلی کیس درج کروا کر ہراساں کر رہے ہیں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عرصہ3/4ماہ سے عدالت میں پیش نہیں ہونے دے رہے۔ہمیں ان ظالموں سے چھٹکارا دلایا جائے انہیں ہمارے قبرستان و جناز گاہ پر قبضہ کرنے سے روکا جائے ۔ (میاں محمد ندیم ساکن رام پورہ تھ پنڈ جاگیر باٹا پو رلاہور کینٹ )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن