• news
  • image

کینال بنک اور ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی

مکرمی!کینال بنک اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر پتنگ بازی کی جا رہی ہے‘ جبکہ بروز اتوار کے دن تو بسنت جیسا سما نظر آتا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے جس پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ مگر یہ با سمجھ سے بالاتر ہے کہ علاقے کی انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی ہے۔ گڈیاں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوتی نظر آتی ہے‘ مگر پھر بھی یہ کاروبار عروج پر نظر آتا ہے۔ حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ گڈیاں فروخت کرنیوالوں اور اڑانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ (سلیم احمد و اہل علاقہ کینال بنک لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن