• news

ماں کی درخواست پر ہائیکورٹ کا 26 سال بعد بازیاب بیٹے کی شناخت کیلئے ڈی این اے کرانے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے26 سال سے بازیاب بیٹے کی شناخت کیلئے ماں کی طرف سے درخواست پر ڈی این کا حکم دیدیا۔ خانیوال کی سلطانہ بی بی نے بیٹے ذوالفقار کا سراغ لگنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا عدالتی احکامات پر متعلقہ پولیس نے ذولفقار کو بازایاب کروا کرعدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت کے روبرو ماں نے دعویٰ کیا کہ 1991ء میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ ذوالفقار کو نواز شاہ نامی شخص نے اغوا کیا۔ 2017ء میں بیٹے کو نصیرآباد میں حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف ہوا۔ ماں کی جانب سے بیٹے ذوالفقار کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی استدعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن