• news

غفور حیدری نے سینٹ اجلاس کی مکمل کارروائی اُردو میں کی

اسلام آباد (قاضی بلال) ایوان بالا کی کارروائی ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت ہوئی۔ وزیر قانون زاہد حامد نے موسمیاتی تغیرات، عدالتوں سے باہر فیصلوں اور غلط مقدمات کرنے سے متعلق بلوں کو پیش کیا ان تمام بلوں کو تاریخی قرار دیدیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر تنقید کرنے لگے تو مولانا حیدری نے انہیں روک دیا اور کہاکہ یہاں جلسے والی تقاریر نہ کریں۔ مکمل اجلاس کی کارروائی مولانا حیدری نے اردو میں کی اور کئی بار ایوان کو اپنی مرضی سے چلاتے رہے۔ مختلف رپورٹس میں وقت مانگنے کو تحریک سمجھ کو ووٹنگ کراتے اور منظورکرتے رہے۔ سب سے بڑھ کر کمال یہ کیا کہ ایجنڈا سے ہٹ کر کسی کو بات نہیںکرنے دی اور ایجنڈا مکمل کرنے پر اجلاس ٹھیک تین گھنٹے بعد ملتوی کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن