افغان مہاجرین واپسی: ہیومن رائٹس واچ نے بے بنیاد الزامات بڑھا چڑھا کر پیش کئے: دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ رپورٹ مقصدیت سے خالی ہے اس کے مندرجات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کو ردوبدل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ بے بنیاد الزامات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ 37 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ اکیلے اٹھایا۔ رپورٹ کا مقصد مہاجرین اور ان کے میزبانوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔ پاکستان، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔