امیگریشن پر پابندی سے شرح نمو مزید سست ہوجائیگی: چیئرپرسن امریکی فیڈرل ریزرو
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ہلن نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مہاجرین کی امریکہ آمد پر پابندی سے امریکی سست معیشت مزید کمزور ہو جائیگی۔ کانگرس کے سامنے اپنے پہلے بیان میں ہلن نے کہا کہ امریکی شہریوں کی بڑھتی عمر کے دوران معیشت کو توسیع دینے میں غیرملکی ورکرز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ برس امریکی شرح نمو 1.9 فیصد رہی جو شرمناک ہے۔