• news

فلموں، ڈاکیو منٹری کے دوران دکھائے گئے قومی ترانے کیلئے احترام میں کھڑا ہونا ضروری نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے شدید عوامی ردعمل اور لوگوں کی کڑی تنقید کے بعد اپنا فیصلہ جزوی طور پر واپس لے لیا، جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس بنو متھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قرار دیا کہ سینما گھروں میں فلم دکھائے جانے کے دوران چلائے گئے قومی ترانے ”وندے ماترم“ کے احترام میں لوگوں کا کھڑا ہونا ضروری نہیں عدالت نے کہا کہ وہ ترانہ جو کسی فلم ڈاکیو منٹری یا فلم ریل کا حصہ ہوتا ہے اس کے احترام میں شائقین کھڑے نہ ہوں واضح رہے کہ کئی بھارتی آزادی اظہار کے علمبرداروں اور تنظیموں نے بھارتی سپریم کورٹ کے چند ماہ قبل جاری کر دہ اس حکم کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے جس میں سینما گھروں کے شائقین پر فلم شروع ہونے سے قبل بھارتی قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا لازمی قرار دیا تھا بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے کی وضاحت کی جبکہ اپیلوں کی سماعت 18 اپریل کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن