• news

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں گواہوں کے تحفظ کا بل پیش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں گواہوں کے تحفظ کا بل جماعت اسلامی کی رکن اسمبلی عائشہ سید نے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گواہوں کے خاندان کو تباہ کر دیا جاتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ اور قانون 2 ہفتے میں ڈرافٹ تیار کر کے پیش کریں، پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ گواہوں کا تحفظ بہت ضروری ہے، نشنل ایکشن پلان میں بھی شامل تھا۔ زیادہ تر مقدمات میں گواہ خوف کے باعث پیش نہیں ہوتے۔ نعیمہ کشور نے کہا کہ وزارت داخلہ کسی بھی بل پر ہمیں جواب نہیں دیتی، وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارت قانون بل پر کام کر رہی ہے، عالیہ کامران نے کہا کہ 2 سال سے بل پر وزارت داخلہ نے کوئی کام نہیں کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قبروں سے مردے نکالنے کے معاملہ پر تین بلز یکجا کرنے کا کہا، وزارت نے کچھ نہیں کیا۔ گورکن تو قبریں تک فروخت کر دیتے ہیں، قبروں کی بے حرمتی، کھدائی اور مردہ اعضاءبیچنے سے متعلق بل کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن