لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالبعلم علاج کیلئے امریکہ روانہ، سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے دئیے
لاڑکانہ (آئی این پی) لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمدعلاج کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے۔ محمد احمد اپنے والد محمد راشد کے ساتھ پی آئی اے کی پرواز سے بذریعہ لاہور امریکہ روانہ ہوئے۔ محمد احمد کا 15 تاریخ سے امریکہ میں علاج شروع ہوگا۔ حکومت سندھ کی جانب سے انکے علاج کیلئے 5 کروڑ روپے دئیے گئے۔ امریکی ہسپتال نے انکے آپریشن، علاج اور نرسنگ کیلئے 4 کروڑ روپے کے اخراجات بتائے ہیں۔ ہسپتال کی جانب سے محمد احمد کے علاج پر تین ماہ کا وقت بتایا گیا۔