حافظ آباد قتل کیس، سپریم کورٹ نے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے حافظ آباد دہرے قتل میں ملوث مجرم عابد قادری کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کردےا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی مجرم عابد قادری کے وکیل چوہدری ظفر حسین نے عدالت کو بتاےا کہ ان کے موکل کے والد کی بے عزتی کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس میں عابد قادری اور اس کے بھائی خالد محمود اور اورنگزیب نے فائرنگ کرکے خالد بشیر اور رےاض بشیر کو قتل کردےا ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی، ہائی کورٹ نے خالد محمود اور اورنگزیب کو بری کردےا جبکہ عابد قادری کی سزائے موت برقرار رکھی۔ عدالت نے قرار دےا کہ جب دیگر ملزمان کو بری کےا جاچکا ہے، بےانات میں تضاد، ناکافی شواہد کی بنا پر رعایت، یکساں سلوک سب کا حق ہے۔ بعدازاں عدالت نے عابد قادری کی سزائے موت عمر قید میں تبدل کردی۔