چشتیاں چنیوٹ،سرگودھا میں ٹریفک حادثات 9افراد جابحق
چشتیاں/ حاصل پور/ چنیوٹ/ سرگودھا/ کراچی (نامہ نگاران + ایجنسیاں) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 2 بہنوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی میں تیز رفتار بس الٹنے سے 7 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے۔ چشتیاں کے چک 12 فورڈواہ کا منیر کار پر جا رہا تھا کہ وہاڑی سے آنے والی کار جسے وہاڑی کا سعید چلارہے تھے کہ قصبہ بخشن خان کے قریب دونوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی بنا پر منیر اور سعید جاںبحق ہوگئے جبکہ سعید کی اہلیہ رابعہ بیٹا احمد، دوبیٹیاں عائشہ سعید، فاطمہ سعید شدید زخمی ہوگئیں۔ دونوں مرحومین کے ورثا نے حادثہ کو اتفاقیہ قرار دیدیا ہے۔ زخمیوں کو حاصل پور کے تحصیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ چنیوٹ میں اعجاز سکنہ ٹھٹھہ موسیٰ بھوآنہ اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر دربار شاہ جیون جھنگ جا رہا تھا کہ تھانہ محمدوالاکے علاقہ زیرو پوائنٹ کلری کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجہ میں 16 سالہ رخسانہ اور 20 سالہ شہانہ دونوں بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ کار میں سوار شاہ رخ، ارسلان، طاہر، اشرف، ندیم اقبال جبکہ 5 سالہ ملائکہ مظہر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ محمد والا پولیس اور ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ پہنچایا۔ساہیوال/ سرگودھا سے نامہ نگارسے نامہ نگار کے مطابق تےز رفتاری اور ڈرائےور کی لاپرواہی کی وجہ سے مزدورں کو فےکٹری لے جانے والا مزدا بے قابو ہو کر الٹ گےا جس کے نتیجے میں اےک مزدور موقع پر جبکہ دو سرگودھا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ پولیس نے ڈرائےور محمد طفےل کو گرفتار کرکے تمام زخمےوں کو ہسپتال منتقل کر دےا ۔ باغوں کا بےوپاری ٹھےکےدار ظفر اقبال کا ڈرائےور طفےل مزدا پر مزدوروں کو شان کےنو فےکٹری لے جارہاتھا کہ تےز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر مزدا الٹ گےا ۔ کراچی میںگلشن حدید کے علاقے میں سپر ہائی وے کے قریب مسافر بس کراچی سے ٹھٹھہ جا رہی تھی تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے پر سسی ٹول پلازہ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاںبحق ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 6مسافروں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔