پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ‘ حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
کابل( نیٹ نیوز + آن لائن) پاک افغان سرحدی علاقے بیرمل میں ڈرون حملے سے طالبان کمانڈر فریادی سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے ہلاک کمانڈر طالبان حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر تھا۔افغان صوبے ارزگان میں فضائی حملوں میں 20 شدت پسند مارے گئے۔ طا لبان نے تصدیق نہیں کی ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نایاب نے بتایا افغان اور نیٹو طیاروں نے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترین کوٹ اور نواحی علاقوں میں بھی بمباری کی اطلاعات ہیں اب تک اس آپریشن میں مرنیوالے جنگجوﺅں کی تعداد 43ہوگئی۔