شام:70جنگجو ہلاک :سلامتی کونسل کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے:فرانس
پیرس/دمشق(نوائے وقت رپورٹ+ اے این پی+ این این آئی) فرانس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کیخلاف ایکشن لے۔ مندوب نے کہا سلامتی کونسل میں ذمہ داروں کیخلاف پابندی کی قرارداد چاہتے ہیں۔ ادھر شمالی شام میں لڑائی جارہی ہے 24 گھنٹے کے دوران القاعدہ سے وابستہ رہنے والے گروہ فتح الشام اور جندالاقصیٰ میں جھڑپوں میں 70 افراد مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے سکیورٹی جنرل انٹوینو گیٹرس نے کہا شامی بحران کے خاتمہ سے داعش کا قلع قمع ہوجائیگا۔ شامی حکومت اور اپوزیشن قیدیوں کے تبادلہ پر تیار ہوگئے۔