قرآن پاک نے بنی نوع کی فلاح کا راستہ متعین کر دیا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج انسانی نظام حیات کے بارے میں نئے تجربے اور راستے اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘ لیکن قرآن پاک نے انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور پہلوئوں کا احاطہ کر دیا ہے ۔