• news

بم دھماکہ کے بعد ہلال احمر کی ٹیموں نے لوگوں کو طبی امداد فراہم کی

لاہور(پ ر) سوموار کی شام مال روڈ لاہور پر بدترین دھماکے کے فوراً بعد ہلال احمر پنجاب نے فوری طور پر اپنی ٹیم کو لاہور کے ہسپتالوں میں بھیج دیا۔ سیکرٹری ہلال احمد پنجاب محبوب قادر شاہ کے حکم کے مطابق تمام متعلقہ افسران نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے 36 لوگوں کو ذہنی طبی امداد ، 30 سے زائد خون کی بوتلیں، ایمبولینس سروس اور 7 سے زائد لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی۔ اس کے علاوہ رضا کاروں کی ایک بڑی ٹیم نے خود جاکر زخمیوں کی مدد کی۔

ای پیپر-دی نیشن