• news

کراچی: فائرنگ کے واقعات، خاتون اور50 سالہ شخص ہلاک، 4زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور نوجوان لڑکی زخمی ہوگئی۔ جب کہ ایک خاتون گھرمیں پر اسرار طو ر پر مردہ پائی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹائون کے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں عوامی چوک کے نزدیک پیش آیا جہاں گھر میں گھسنے والے مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں ایک خاتون 50 سالہ زرینہ بی بی ہلاک اور اس کی بیٹی 25 سالہ ثنازخمی ہوگئی۔ پاک کالونی میں ریکسر پل کے نزدیک نامعلوم افراد نے ایک شخص 50 سالہ احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب کہ گلشن اقبال میں بلاک 8 میں گھر سے ایک خاتون کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر 60 سال تھی فوری طو پر اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو ئے جب کہ شاہ فیصل سے انوسٹی گیشن پولیس نے قتل کے ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن