• news

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری منظرعام پر لانے کیلئے ہائیکورٹ میں جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں مقامی شہری محمد عرفان نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کیلئے جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کی کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ ان پر ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کئی ماہ سے سماعت نہیں کی۔ درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کی درخواستوں پر اڑھائی برس سے فیصلہ نہیں ہوا جس کا ذمہ داروں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن